بنک میں رقم رکھوانے کی جائز صورت
بنک میں رقم جمع کرنے کے معاملے میں میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں سیونگ اکائونٹ میں رقم جمع کراتا ہوں تو بنک اس پر سود دے گا۔ لیکن اگر کرنٹ اکائونٹ میں رقم جمع کرائی جائے تو اگرچہ اس پر مجھے سود نہیں ملے گا مگر بنک اس رقم کو سودی کاروبار میں استعمال کرے گا۔ گویا میری رقم پر بنک تو سود لے گا۔ اس کے بجاے میں یوں کیوں نہ کروں کہ سیونگ اکائونٹ میں رقم جمع کرائوں اور اس پر جو سود مجھے ملے اسے حاجت مندوں کی ضروریات پر صرف کروں ؟ وہ سود بنک کیوں کھائے؟ کسی ضرورت مند کی ضرورت کیوں نہ پوری کر دی جائے؟ اس معاملے میں میری راہ نمائی فرمائی جائے۔‘‘