اسلامی ریاست میں ٹیکسوں کا نفاذ
وہ ایسے کون سے ٹیکس ہیں جو ایک اسلامی ریاست اپنے شہریوں سے ازروے قرآن وسنت وصول کرنے کی مجاز ہے؟
مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ مرحوم کی ولادت 25 ستمبر 1903ء کو اور وفات 22 ستمبر 1979ء کو ہوئی۔ بیسویں صدی عیسوی میں مسلم دنیا خصوصاً جدید تعلیم یافتہ مسلمان نوجوانوں کو اسلامی فکر سے سب سے زیادہ متاثر کرنے والی شخصیت مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی ہے جنھوں نے پوری دنیا میں اسلام کا آفاقی اور انقلابی پیغام پہنچایا، امتِ مسلمہ کا مقدمہ مدلل انداز میں پیش کیا، دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسلام کا فکری شعور دیا، نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو اسلامی انقلاب کے لیے تیار کیا اور قرآن کا آسان ترین ترجمہ اور سہل ترین تفسیر کردی، جس کی وجہ سے مسلم امہ ہی نہیں غیر مسلم دنیا بھی ان کی علمی وجاہت اور فکری بالیدگی کی آج بھی معترف ہے۔
وہ ایسے کون سے ٹیکس ہیں جو ایک اسلامی ریاست اپنے شہریوں سے ازروے قرآن وسنت وصول کرنے کی مجاز ہے؟
کیا رسول اکرمﷺ کے زمانے یا خلفاے راشدین کے دور حکومت میں اغراض عامہ کے کاموں کے لیے زکاۃ کے علاوہ بھی کوئی سرکاری محصول وصول کیا گیا؟ اگر کیا گیا تو وہ کون سا محصول تھا؟
کیا اسلام میں زکاۃ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس عائد کرنا بھی جائز ہے؟
اسلامی ملکوں میں زکاۃ کی وصولی او رانتظام کرنے کا کیا طریقہ رہا ہے اور اب کیا ہے؟
آپ کی نظر میں زکاۃ کے نظم ونسق کو چلانے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟کیا زکاۃ جمع کرنے کے لیے کوئی الگ محکمہ قائم کیا جائے یا حکومت کے موجودہ محکموں سے ہی یہ کام لیا جائے؟
کس آدمی کے کن کن مملوکہ جانوروں پر زکاۃ عائد ہوتی ہے؟ اس سلسلے میں بھینسوں ، مرغیوں اور دوسرے پالتو اور شوقیہ پالے ہوئے جانوروں کی حیثیت کیا ہے؟ کیا ان پر زکاۃ نقدی کی شکل میں یاجنس کی صورت میں یا دونوں طرح دی جاسکتی ہے؟کسی آدمی کے مختلف مملوکہ جانوروں کی کتنی تعداد پر اور کن حالات میں ز کاۃ واجب ہونی چاہیے؟
مال ظاہر اور مال باطن کی تعریف کیا ہے؟اس سلسلے میں بنکوں میں جمع شدہ رقوم کی حیثیت کیا ہے؟
اغراض زکاۃ کے لیے مال نامی(نمو پذیر) کی حدود بیان کیجیے۔کیا صرف مالِ نامی پر زکاۃواجب ہوگی؟
اگر کاروبارکے مجموعی سرماے سے یک جا زکاۃ نکالی جائے تو شریک ثانی کو یہ اعتراض ہے کہ کاروبار کا سرمایہ صرف صاحب سرمایہ کی ملکیت ہے اور اس پر اُسے علیحدہ منافع بھی ملتا ہے، لہٰذا سرماے پر زکاۃ سرمایہ دار کو ہی دینی چاہیے۔کیا شریک ثانی کایہ اعتراض درست ہے؟
جو مکان زیورات اور دوسری چیزیں کرایے پر دی جاتی ہیں ،ان پر اور ٹیکسی گاڑی موٹر وغیرہ پر زکاۃ لگانے کے کیا قاعدے ہونے چاہییں ؟