تبلیغ اسلام کے لیے وجہِ جواز

تبلیغ کے لیے اسلام کے جوش کو کس طرح حق بجانب ٹھیرایا جاسکتا ہے جب کہ قرآن کہتا ہے کہ مختلف اُمتوں کے لیے خدا نے مختلف طریقے مقرر کیے ہیں اور وہ سب طریقے خدا ہی کے ہیں ؟
جواب

آپ نے قرآن کی اس آیت کا حوالہ نہیں دیا ہے جس کا آپ ذکر کررہے ہیں ۔لیکن اگر وہ آیت سورۂ الحج کی آیت نمبر۶۷ ہے تو اس کا مطلب وہ نہیں ہے جو آپ نے سمجھا ہے ،بلکہ اس کا صحیح مطلب یہ ہے کہ ہر نبی کی امت کے لیے اﷲ نے ایک طریقہ مقرر کیا تھا، اور اس زمانے میں وہی معتبر تھا۔ اسی طرح اب اس دور کے لوگوں کے لیے اﷲ نے محمد ﷺ کے ذریعے سے ایک طریقہ مقرر کیا ہے، اور اس دور میں یہی معتبر(valid) ہے۔ یہ ہے اس بات کی وجہ جواز کہ مسلمان اہل کتاب سمیت تمام غیر مسلموں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دیں ۔ ( ترجمان القرآن،اکتوبر ۱۹۵۵ء)