غیر ممالک میں بغیر محرم کے عورتوں کی ملازمت

بن بیاہی لڑکیوں کے لیے کیا یہ درست ہے کہ وہ بغیر محرم کے محض چند ٹکے کمانے کے لیے غیر ممالک میں چلی جائیں ؟
جواب

غیر شادی شدہ لڑکیاں ہوں یا شادی شدہ کسی نوجوان عورت کے لیے بغیر محرم کے طویل سفر کرنا اور غیر ملکوں میں جاکر رہنا ناجائز ہے۔ شریعت نے اس کی اجازت نہیں دی ہے۔ جو لڑکیاں یا جوان عورتیں ایسا کرتی ہیں وہ خلافِ شرع عمل کرتی ہیں ۔