قلب کا درست مفہوم

اسی طرح ایک اور الجھن بھی ہے، امید ہے کہ آپ اسے بھی حل فرما دیں گے۔ کیا دل اور عقل ایک ہی چیز ہیں یا ان دونوں کے وجود الگ الگ ہیں ؟
جواب

قرآن مجید جسے قلب یا فؤاد کہتا ہے،وہ بالکل عقل کا ہم معنی نہیں ہے بلکہ عقل اس کے مددگاروں میں سے ایک ہے۔ اصل میں فؤاد سے مراد وہ چیز ہے جو انسان کے اندر کسی چیز کے اخذ وترک کا فیصلہ کرتی ہے۔اس فیصلے میں حواس،علم، عقل، جذبات ،خواہشات سب اس کے مددگار ہیں ۔
( ترجمان القرآن،اگست ۱۹۵۹ء)