روایت اور درایت میں ترجیح

کسی روایت کو حضور ﷺ کی طرف انتساب کرنے میں اوّل درجہ صحت روایت کو ہے یا درایت کو۔ وہ درایت جو حدیث کی صحت کی جانچ کے لیے مدار بنے،آپ کے نزدیک اس کی تعریف کیا ہے؟
جواب

احادیث کی تحقیق میں دیکھنے کی پہلی چیزحدیث کی سند ہے۔ اس کے بعد درایت کا درجہ آتا ہے۔درایت سے مراد یہ ہے کہ حدیث کے مضمون پر غو رکرکے دیکھا جائے کہ وہ قرآن مجید اور سنت ثابتہ کے خلاف تو نہیں پڑتی؟ اس کی تائید کرنے والی دوسری روایات موجود ہیں یا نہیں ؟ کوئی بات اگر فرمائی گئی ہے یا کوئی عمل اگر کیا گیا ہے تو کس موقع پر کیا گیا ہے اور اس موقع سے اس کی مناسبت کیا ہے، وغیرہ۔ ( ترجمان القرآن،اگست ۱۹۶۱ء)