سروس کے ساتھ نفقہ کا حق

سوال: (سروس کے ساتھ نفقہ کا حق) خواتین اپنی سروس یا دوسری مصروفیات کی وجہ سے گھر کی ذمے داریاں کما حقہ ادا نہیں کر پاتیں ۔ ایسی صورت میں کیا وہ نان نفقہ کی حق دار رہتی ہیں ؟
جواب

اس کی دو صورتیں ہوسکتی ہیں ۔ ایک یہ کہ عورت شوہر کی اجازت سے کوئی مصروفیت اختیار کرے۔ اس کی وجہ سے اگر وہ گھر کی ذمے داریوں کے لیے کم وقت دے پاتی ہے تو اس پر اعتراض بے معنی ہے۔ اس صورت میں عورت کے نان نفقہ کا حق باقی رہے گا۔ دوسری صورت یہ کہ عورت شوہر کی مرضی کے خلاف کوئی مصروفیت اختیار کرے۔ اس کی وجہ سے وہ گھر سے باہر وقت گزارے یا میکے جاکر بیٹھ جائے تو وہ نان نفقہ کی حق دار نہ ہوگی۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے کہ آپ چھٹی لے کر یا باضابطہ طریقہ سے کہیں جائیں تو آپ کا تنخواہ کا استحقاق برقرار رہے گا اور بغیر بتائے چلے جائیں تو ظاہر ہے کہ آپ اپنا استحقاق کھودیں گے۔