کیا امام مالکؒ تابعی ہیں ؟
جناب مائل خیرآبادی کی ایک کتاب ’ہمارے بزرگ‘ کے نام سے ہے۔اس کی جلد دوم میں انہوں نے ائمہ اربعہ کے حالات تحریر کیے ہیں ۔امام مالکؒ کے تذکرے میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ ’’پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے صحابی حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پیارے بیٹے تھے۔‘‘آگے انہوں نے حضرت انسؓ کے بارے میں لکھا ہے کہ ’’وہ پیارے رسول ؐ کی خدمت میں بچپن ہی میں پہنچ گئے تھے۔‘‘
یہ بات مجھے کھٹک رہی ہے۔ کیا حضرت مالک بن انسؓ صحابی کے بیٹے ہیں ؟ براہِ کرم وضاحت فرمادیں ۔