سورۂ مریم اور سورۂ انبیاء کی بعض آیتوں کا صحیح مفہوم

ماہ نامہ زندگی بابت ماہ شعبان ۱۴۰۴ھ مطابق جون ۱۹۸۴ء نظر سے گزرا۔ مولانا عنایت اللہ سبحانی اصلاحی کی کتاب علامہ حمیدالدین فراہی رحمۃ اللہ علیہ پرتبصرہ و تنقید کو پڑھا۔ مولف کتاب نے سورۂ مریم کی آیت وَاِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُہَا۝۰ۚ كَانَ عَلٰي رَبِّكَ حَتْـمًا مَّقْضِيًّا۝۷۱ۚ کی جو تاویل پیش کی ہے، آپ نے … Read more

عَلَیْہُ اللہَ کی توجیہ

سورۂ فتح کی آیت نمبر۱۰ کا ایک ٹکڑا یہ ہے وَمَنْ اَوْفٰى بِمَا عٰہَدَ عَلَيْہُ اللہَ فَسَيُؤْتِيْہِ اَجْرًا عَظِيْمًا۝۱۰ۧ ’’اورجواس عہد کو پوراکرےگا جو اس نے اللہ سے کیا ہے، اللہ عنقریب اس کو بڑا اجرعطافرمائے گا۔‘‘ غالباً پورے قرآن میں اسی مقام پرعلیہ کی ہا کو ضمہ ہے، باقی ہر جگہ اس کی ہا … Read more

سورۂ شوریٰ کی دو آیات میں ربط

سورۂ الشوریٰ کی آیت ۲۷ کا تعلق ماسبق آیت سے کیا ہے؟ یہ سمجھ میں نہیں آیا۔ آیت ۲۷ کا ترجمہ یہ ہے ’’اگر اللہ اپنے سب بندوں کو کھلا رزق دے دیتا تو وہ زمین میں سرکشی کا طوفان برپا کردیتے، مگر وہ ایک حساب سے جتنا چاہتا ہے،نازل کرتا ہے۔ یقیناً وہ اپنے … Read more

الم سے متعلق ایک بے بنیاد دعویٰ

سوال میں اس جواب کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں جو ہفتہ وار ’آرگنائزر‘ مورخہ ۶؍اگست ۱۹۶۲ء میں دیا گیا ہے۔ پونا کے کسی مسٹر ایچ۔ جی۔ میڈ (Mr.H.G.MADE) نے درج ذیل سوال کیا ہے کیا ’اوم ‘(AUM)کی کوئی تاریخی اہمیت بھی ہے؟ اس سوال کا جواب ’آرگنائزر‘ نے یہ دیا ہے … Read more

بسم اللہ سے متعلق ایک سوال

یہاں ایک صاحب کہتے ہیں کہ فرمان نبویؐ موجود ہے کہ نمازویسی پڑھو، جیسی میں پڑھتا ہوں اور قرآن مجید میں بسم اللہ الرحمن الرحیم سوائے سورۂ توبہ کے ہر سورہ کے پہلے موجود ہے۔ اب آپ بتائیے کہ بسم اللہ ہرسورہ کا جز ہے یا نہیں ؟ اگر نہیں ہے تو کلام اللہ میں … Read more

کیا زکوٰۃ کی سرمایہ کاری جائز ہے؟

نگرانی کے لیے ماہر، با صلاحیت، تجربہ کار اور ایمان دار افراد کی خدمات حاصل کی جائیں۔ بہتر ہے کہ سرمایہ کاری ایک سے زیادہ منصوبوں میں کی جائے، تاکہ کسی منصوبے میں ممکنہ خسارہ کا اثر دیگر منصوبوں پر نہ پڑے۔

نیک و بد میں حقیقی امتیاز کیا ہے؟

سوال: میرے ذہن میں دوقسم کے انسانوں کا خیال آتاہے۔ خیال یوں ہی نہیں آتابلکہ واقعات کو دیکھ کرآتاہے۔ایک شخص باجماعت نماز اداکرتاہے، روزے رکھتاہے اور بظاہر شرعی حدود میں رہتاہے لیکن آپ کو سن کر تعجب ہوگا کہ یتیم کے مال پر خود غرضی سے ہاتھ ڈالتاہے، ایک بے کس بیوہ کو لوٹتاہے، ستاتاہے، … Read more

زمین داری کا بانڈ کا ’سود‘

سوال: زمین داری بانڈ پر حکومت جو ’سود‘دے رہی ہے، کیا اس کی حیثیت واقعۃً سود ہی کی ہے اور اس کالینا شرعاًناجائز ہے؟

مریض سے مصنوعی تنفّس کے آلات کب ہٹائے جاسکتے ہیں ؟

کسی بھی بیماری کے نتیجے میں جب مریض موت کے قریب پہنچ جاتا ہے تو اس کے جسم کا ایک ایک عضو بے کار ہونے لگتا ہے۔ ایسے میں اس مریض کو مشین (Ventilator) کے ذریعے مصنوعی تنفس دیا جاتا ہے۔ بلڈ پریشر کم ہونے لگے تو اسے نارمل رکھنے کے لیے انجکشن لگائے جاتے ہیں ۔ خون میں سوڈیم، پوٹیشیم وغیرہ کی کمی ہوجائے تو ان کو بھی خون کی رگوں میں چڑھایا جاتا ہے۔ ایسا مریض (Intensive Care Unit) I.C.Uمیں مشینوں اور نلکیوں کے درمیان گھری ہوئی ایک زندہ لاش کی مانند ہوتا ہے۔ طب میں ایک اصطلاح ’دماغی موت‘ (Brain Death)کی استعمال ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر انسانی دماغ کو آکسیجن نہ ملے تو چار منٹ کے اندر اس کے اہم حصے (Centers) مر جاتے ہیں ۔ دماغی موت کے بعد بھی انسان زندہ رہتا ہے اور کسی بھی ذریعے سے یہ معلوم کرنا ممکن نہیں ہوتا کہ دماغ کا کتنا حصہ متاثر ہوا ہے؟ ایسے مریضوں کو اس امید پر کہ جب تک سانس ہے تب تک آس ہے، کئی کئی دنوں تک ونٹی لیٹر پر رکھا جاتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا ایسے مریض کو، جس کی دماغی موت واقع ہوچکی ہو، ونٹی لیٹر پر رکھنا درست ہے؟ یہ طبی اخلاقیات کا ایک اہم مسئلہ ہے، بالخصوص ہمارے ملک میں جہاں ایک عام آدمی I.C.U. کا مہنگا علاج زیادہ دنوں تک برداشت نہیں کرسکتا۔ ایک بات یہ بھی ہے کہ جہاں I.C.U.میں بستروں اور مشینوں کی پہلے ہی سے کمی ہو، وہاں ایسے مریض کو، جس کی زندگی کی امید تقریباً ختم ہوچکی ہو، کئی کئی دنوں تک رکھا جائے تو نئے آنے والے مریضوں کے لیے گنجائش باقی نہیں رہتی، جب کہ ان پر زیادہ توجہ دے کر ان کی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔
بہ راہ مہربانی اس مسئلے کو اسلامی نقطۂ نظر سے واضح فرمائیں ۔