کیا دودھ پلانے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟
کیا عورت وضو کرنے کے بعد اگربچے کو دودھ پلائے تو وضوٹوٹ جائے گا؟
ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی (ولادت 1964ء) نے دارالعلوم ندوۃ العلماء سے عا لمیت و فضیلت اور علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی سے بی یو ایم ایس اور ایم ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ وہ 1994ء سے 2011ء تک ادارۂ تحقیق و تصنیف اسلامی کے رکن رہے ہیں۔ سہ ماہی تحقیقات اسلامی علی گڑھ کے معاون مدیر ہیں۔ اسلامیات کے مختلف موضوعات پر ان کی تین درجن سے زائد تصانیف ہیں۔ وہ جماعت اسلامی ہند کی مجلس نمائندگان اور مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور شعبۂ اسلامی معاشرہ کے سکریٹری ہیں۔
کیا عورت وضو کرنے کے بعد اگربچے کو دودھ پلائے تو وضوٹوٹ جائے گا؟
:جومسلمان نماز سے لاپرواہیں اوراسے کچھ اہمیت نہیں دیتے ان کے لیے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے،لیکن جو اس کی اہمیت سے واقف ہیں اور جان بوجھ کر ایک بھی نماز چھوڑنا نہیں چاہتے وہ اگر کبھی ایسی صورت حال سے گھِر جاتے ہیں کہ انہیں وقت پر نماز ادا کرنے میں دشواری ہوتی ہے تو وہ بہت پریشان ہوجاتے ہیں اور کوئی ایسی تدبیر سوچنے لگتے ہیں جس سے وہ احساسِ گناہ سے باہر نکل آئیں ۔
آج کل کورونا وائرس کے علاج میں جو مسلمان ڈاکٹر ،نرسیں اورطبی عملہ کے لوگ لگے ہوئے ہیں وہ بسااوقات کئی کئی گھنٹے مسلسل مصروف رہتے ہیں ۔اس دوران کسی نماز کا وقت آجاتا ہے ۔وہ جاننا چاہتے ہیں کہ نماز کیسے ادا کریں ؟ اسی طرح جو مسلمان کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور اسپتالوں میں ان کا علاج چل رہاہے وہ فکر مند ہیں کہ ان کی نماز یں کیسے ادا ہوں ؟
براہ کرم ان کے طریقۂ نماز کے سلسلے میں رہ نمائی فرمائیں ۔
اک ڈائون میں مسجدیں بندرہنے کے بعد اب دوبارہ انہیں کھول دیاگیا ہے، لیکن ساتھ ہی کہا جارہاہے کہ لوگ ماسک لگاکر مسجد آئیں ۔براہ کرم واضح فرمائیں کیا ماسک لگاکر نماز پڑھنا جائز ہے؟
کوئی شخص تنہا نماز پڑھ رہاہوتو کیا اس صورت میں بھی وہ اقامت کہے گا؟اس کی کیا حیثیت ہے؟ مسنون ہے یا مستحب یا مباح؟اسی طرح اگر عورتوں کی جماعت ہورہی ہو یا کوئی عورت تنہا نماز پڑھ رہی ہوتو کیا اس صورت میں بھی یہی حکم ہے؟ براہ ِ کرم وضاحت فرمائیں ۔
بعض حضرات تشہد میں انگشتِ شہادت کو مسلسل حرکت دیتے رہتے ہیں ۔ اس کی کیا حقیقت ہے؟براہِ کرام رہ نمائی فرمائیں ۔
کیا نماز میں قے آنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے؟
کیا عورت اپنے بالوں کا جوڑا بنا کر نماز پڑھ سکتی ہے ؟ واضح رہے کہ بالوں کا جوڑا بنانے کا مقصد فیشن نہیں ہے ، بلکہ گرمی کے موقع پر ایسا کیا جاتا ہے۔
:ایک لڑکا ہے،جس کی عمر تقریباً اٹھارہ(۱۸) سال ہے۔ ابھی تک اس کی ڈاڑھی نہیں نکلی ہے۔اس نے کبھی ڈاڑھی مونڈھی بھی نہیں ہے۔وہ حافظِ قرآن ہے۔اس کو کبھی کبھی مسجد کے امام صاحب نماز پڑھانے کے لیے آگے بڑھادیتے ہیں ۔اس پر کچھ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ اس کی ڈاڑھی نہیں ہے،وہ امامت نہیں کرسکتا۔ گزارش ہے کہ اس مسئلہ میں صحیح رہ نمائی فرمائیں ۔کیا یہ لڑکا امامت کرسکتا ہے یا نہیں ؟
آج کل کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی صورت میں تمام لوگ اپنے گھروں پر ہیں اوروہیں پنج وقتہ نمازیں ادا کر رہے ہیں ۔ براہ کرم وضاحت فرمائیں ، گھر میں نماز باجماعت ادا کرنی ہو تو کیا بیوی جماعت میں شامل ہو سکتی ہے؟ اگر ہاں تو اس کی صورت کیا ہو؟
گاؤں میں ایک صاحب کی دوکان ہے ۔ اس میں خریداروں کا کافی ہجوم رہتا ہے ، جس کی وجہ سے ان کی جماعت اکثر چھوٹ جاتی ہے ۔ وہ مسجد آتے ہیں تو اگر کوئی اور مل جاتا ہے تو اس کے ساتھ جماعت کرلیتے ہیں ۔ امام صاحب نے ایک مرتبہ ان کوٹوک دیا کہ یہ عمل درست نہیں ہے ۔ دوسری جماعت کرنے کی اجازت راستے کی مسجد میں دی گئی ہے ، محلہ کی مسجد میں نہیں ۔ اگرآپ کی جماعت چھوٹ جائے تو دوکان یا گھر ہی پرنماز پڑھ لیا کریں ۔ مسجد آئیں تو یہاں اکیلے نماز پڑھاکریں ، دوسری جماعت نہ کیا کریں ۔ آپ کے اس عمل سے دوسرے لوگ پہلی جماعت کے وقت مسجد میں آنے میں کوتاہی کرنے لگیں گے۔
کیا یہ درست ہے ؟ بہ راہ کرم رہ نمائی فرمائیں ۔