جماعت اسلامی پرتبصرہ

مجھے جمادی الآخرۃ ۱۳۸۶ھ (اکتوبر۱۹۶۶ء) کے ’زندگی‘ میں ڈاکٹر اسرار احمد کی کتاب پرآپ کا تبصرہ پڑھنے کا موقع حاصل ہوا۔ اس کے ایک فقرے پرمجھے تعجب سا ہوا۔ آپ نے فرمایا ہے کہ’’اب اس وقت فاضل مصنف کی حیثیت ایک فریق کی ہے اس لیے جب تک دوسرے فریق کا بیان بھی اسی تفصیل … Read more

جماعت اسلامی ہندکی تعریف وتحسین

دنیا میں اسلام کو سربلندکرنے کےلیے جو تحریکیں چل رہی ہیں مجھے ان سب سے دل چسپی ہے۔ میں ’ دعوت‘ دہلی او ردوسرے اخبارات ورسائل کا مطالعہ کرتا رہتا ہوں۔ میں نے جماعت اسلامی ہند اور جماعت اسلامی پاکستان کے دستور بھی پڑھےہیں۔ اس سال یہاں کی جماعت نے پالیسی اور پروگرام کا جو … Read more

دعوت دین کے طریقوں کامکمل علم حاصل کرنے کی تدبیر

آپ سے درخواست ہے کہ درج ذیل سوالات کے جواب سے نوازیں  (۱) کتابوں کے مطالعہ کا بہترین طریقہ کیاہے؟ (۲) دعوت دین کے طریق کا رپر اہم کتابیں کون کون ہیں ؟ (۳) ان کے مطالعہ واستفادہ وافادہ کی مناسب ترتیب کیاہوگی؟

اقامت دین کی جدوجہد

ایک شخص اقامت دین کی جدوجہد میں ایک اسلامی جماعت کا جو یہ کام کررہی ہے، شریک کار ہے۔ مگر اپنے ملک کے حالات کے پیش نظر اس کی ذاتی رائے ہے کہ یہاں مطلوبہ تبدیلی جو جماعت کامقصد ہے، واقع ہونے کی توقع نہیں۔ اس کے بالمقابل ایک دوسرے شخص ہیں جو یہ کہتے … Read more

انبیائی دعوت کی جامعیت

آپ نے اشارات میں حضر ت شعیب علیہ السلام کی دعوت پیش فرماتےہوئے تحریر فرمایاہے ’’انبیاء علیہم السلام کی بعثت کامقصد صرف اتنا نہ تھا کہ وہ اپنی قوم کو توحید کی دعوت دیں اور ایمان لانے والوں کو اللہ کے بشارت اور منکر حق کو اس کے عذاب کی وعید سنائیں بلکہ وہ معاشرے … Read more

انبیاء کی بعثت کامقصد

جناب صوفی نذیر احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں  ۵ بجے کی ڈاک سے زندگی کا پرچہ ملا۔ آپ نے قرآن مجید میں سے جو آیات حدود وقصاص وجہاد نقل فرمائی ہیں ان سے یہ توثابت ہوتا ہے اور شاید ہی کوئی فرد مسلم اس سے انکار کرے کہ یہ چیزیں  مخصوص حالات میں امت … Read more

مرحوم ومغفورکے معنیٰ

آپ نے بھی اپنے بعض مقالات میں بعض لوگوں کے لیے ’مرحوم ومغفور‘ لکھا ہے۔ دوسرے لوگ بھی لکھتے ہیں۔ مرحوم کے معنی ہیں جس پررحم کیاگیا ہو اور مغفور کے معنی ہیں بخشاہوایعنی جس کو بخش دیاگیا ہو۔ یہ لکھنا کس طرح صحیح ہے جب کہ کسی کے پاس اس کا علم نہیں کہ کون … Read more

لفظ ’اتباع‘ کاترجمہ

کل کی ڈاک سے ’زندگی نو‘ کا مارچ ۱۹۸۵ء کا شمارہ موصول ہوا۔اس شمارہ میں آپ نے میری کتاب ’قومی یکجہتی اوراسلام‘ پرتبصرہ فرمایا ہے۔ شکریہ کے ساتھ چند خادمانہ معروضات پیش خدمت ہیں۔ امید ہے کہ قریبی اشاعت میں شائع فرماکر مشکورفرمائیں گے۔ (۱) آپ نے تحریر فرمایا ہے کہ مصنف نے یہ کتاب’قوم … Read more

لغوی معنی کے لحاظ سے بدعت کی تقسیم صحیح ہے

آپ نے زندگی دسمبر ۱۹۸۰ء میں مولانا ابوالحسن علی ندوی کی کتاب ’تاریخ دعوت وعزیمت حصہ چہارم‘ پرتبصرہ کرتے ہوئے لغوی معنی کے لحاظ سے لفظ بدعت کی تقسیم کو صحیح قراردیا ہے اور اس کےلیے تشفی بخش دلائل بھی دیے ہیں۔ لیکن ایک رسالے میں ایک عالم دین ہی کے قلم سے یہ پڑھاکہ … Read more

طعنہ تشنہ

زندگی ماہ مئی ۱۹۷۵ء ص ۵۶ پر بسلسلہ تبصرہ جناب نے ’طعنوں وطشنوں ‘ پرجو اصلاح فرمائی ہے وہ میری نظر میں خود اصلاح طلب ہے۔ ’طعن وتشنہ‘ خود غلط ہے طعن کا جزء مرادف تشنیع ہے نہ کہ تشنہ لہٰذا صحیح ’طعنوں تشنیعوں ‘ ہے اور یہی ادبا کی نگار شات میں مستعمل ہے۔ طعن … Read more